پٹنہ ہائی کورٹ نے آج بہار سرکار کی طرف سے 21جنوری کو شراب بندی اور نشہ
سے نجات کے سلسلے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے مجوزہ انسانی
زنجیر میں اسکولی بچوں کو زبردستی شامل نہیں کرنے اور ٹریفک میں رکاوٹ نہیں
پڑنے سے متعلق حلف نامہ دینے کے بعد پروگرام کے انعقاد کی اجازت دے دی ۔ہائی کورٹ کے
کارگذار چیف جسٹس ہیمنت گپتا اور سدھیر کمار سنگھ کی بنچ نے
ریاستی حکومت کو انسانی زنجیر کے دوران بند ہونے والے راستوں پر ٹریفک کا
متبادل نظم کرنے کا حکم دیا ۔بنچ نے حکومت کو پروگرام کے دوران متاثر ہونے والے راستویں اور متبادل روٹ
کے سلسلے میں لوگوں کو جانکاری دینے کے لئے بڑے پیمانے پر تشہیر کرنے کا
بھی حکم دیا۔